۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستان

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج (جمعرات) کو ایک اسکول بس پر حملے میں دو بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی ریاست پنجاب میں مسلح افراد نے لاہور سے 400 کلومیٹر دور ضلع اٹک میں ایک اسکول بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی یا ذاتی دشمنی۔

پاکستانی پولیس کے مطابق اسکول بس طالب علموں کو اسکول لے جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کر دیا، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں پانچ سے دس سال کے درمیان سات بچے زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی موت ہو گئی جو اسپتال منتقل کرنے کے بعد دم توڑ گئے اور دو کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

سینئر پولیس افسر سردار قیاس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی تصاویر کی مدد سے مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وعدہ کیا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بچوں کی اسکول بس پر حملے کی مذمت کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .